ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں غاصب صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہونے والے اکثر افراد صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ 320 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 8 فلسطینی شہری صہیونی فوجیوں سے جھڑپوں میں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں پر غرب اردن میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کے دن قلندیا فوجی مرکز سے شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ الخلیل، حلحول، نابلس، حوارہ اور غرب اردن کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔ اسی طرح جنین اور طولکرم کے علاقوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ قدس میں صہیونی فوج نے 50 سال سے کم عمر افراد پر مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نماز ادا کی۔
.......
/169